لکھنؤ،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں اچانک پولیس لائن کا معائنہ کیا۔آنا فانا میں اعلی عہدیدار ڈی جی پی سے لے کر کپتان تمام پولیس لائن پہنچے۔سی ایم نے پولیس لائن پہنچ کر وہاں صاف صفائی کی ہدایت کی اور زیر تعمیر عمارت کو جلد سے جلد بنوانے کے لئے کہا۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس کے گھوڑوں کے استبل کا بھی معائنہ کیاانہوں نے گھوڑوں کی نسلوں کے بارے میں جانا اور افسروں سے خاص نگرانی کرنے کہا۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ تقریبا 45 منٹ تک پولیس لائن میں رہے۔انہوں نے تمام پولیس کے حکام کو صاف صفائی اور تعمیر کا حکم دیا۔ساتھ ہی انہوں نے خاتون پولیس اہلکاروں سے کھانے پینے کے بارے میں بھی معلومات لی۔اس دوران ڈی جی پی وپی سنگھ اور آئی جی زون سجیت پانڈے اور ایس ایس پی لکھنؤ کلاندھی نیتھانی موقع پر موجود رہے۔غور طلب ہے کہ پولیس میموریل ڈے کے موقع پر وزیر اعلی یوگی نے ریاست کے پولیس اہلکاروں کو بہترین سہولیات دینے کا بھروسہ دلایا تھا۔سی ایم یوگی گندگی دیکھ کرناراض ہو گئے۔انہوں نے موجود حکام سے صفائی نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو افسر کچھ بول نہیں سکے۔اس پر یوگی نے نارازگی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ صحت و صفائی میں لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔